اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے اپنی شجاعت و بہادری سے فرض کی انجام دہی کی لازوال داستان رقم کی اور وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کی۔
پاکستان صرف ایک خطہ نہیں بلکہ ایک فکر اور نظریہ ہے۔ اس ارضِ وطن کی آبیاری میں شہداء کا مقدس خون شامل ہے۔ میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) بھی اس عظیم قوم کے ایک ایسے بہادر سپوت تھے جنہوں نے اپنی شجاعت، بہادری اور وطن سے وفا کی انمٹ داستان رقم کی۔ پاکستان کا مستقبل اپنے شہداء اور… pic.twitter.com/1BCYPvw9T7
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 8, 2023
اُنہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم میجر طفیل محمد شہید کی اس قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو وطن کی سلامتی کی اپنے خون سے آبیاری کرنے والے شہداء پر فخر ہے۔