اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دورۂ عراق میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دورۂ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے ہیں، تحائف میں ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل فون شامل ہے۔
میں نے دورہ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری ملنے والے قیمتی تحائف (ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل) توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں، تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) August 8, 2023
یہ تحائف عراقی وزیرداخلہ عبدالامیرالشماری نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر دیئے تھے۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔