اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے عراق میں پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا، تقریب میں عراق کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ میجر جنرل نشاط نے بھی شرکت کی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عراق میں مقیم 25 ہزار پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، پاکستانی ہر سال زیارات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور روزگار کیلئے عراق کا رُخ کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، عراق میں شہری اور زائرین اب پانچ اور دس سال کی مدت کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) August 3, 2023
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے عراق میں مقیم پاکستانیوں کو صرف ایک سال کیلئے مینول پاسپورٹ جاری کئے جاتے تھے، سہولت سے پاکستانی کمیونٹی کو اقامہ، ویزہ اور روزگار حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی، سسٹم سے سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کے ڈیٹا کی آن لائن تصدیق بھی کر سکے گا۔