بغداد: (ویب ڈیسک) عراق میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران داعش تین جنگجو کو ہلاک کر دیا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے داعش کے شدت پسندوں کے عربی مخفف کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ عراقی دارالحکومت کے شمال میں کرکوک صوبے میں فوجی آپریشن میںترکیلان کے علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے تین افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
داعش کے مشتبہ ارکان کی شناخت کے بعد عراقی فوجی قریب پہنچے اور جھڑپ شروع ہو گئی۔اسی دوران جنگجو کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، اسی دوران دھماکہ خیز بیلٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
خیال رہے کہ داعش کے شدت پسندوں نے 2014 میں عراق اور ہمسایہ ملک شام کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا، ایک ”خلافت“ کا اعلان کیا جس پر انہوں نے 2017 کے آخر میں امریکی قیادت والے فوجی اتحاد کی حمایت یافتہ عراقی افواج کے ہاتھوں اپنی شکست سے پہلے بے دردی سے حکومت کی۔