قرآن کریم کی بے حرمتی: عراق میں فٹبال لیگ کی ٹیموں کا شدید احتجاج

Published On 02 July,2023 06:45 pm

بغداد: (دنیا نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عراق میں فٹبال لیگ کے دوران دونوں ٹیموں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے توجہ حاصل کرلی۔

سویڈن کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ریفریز میچ کے آغاز میں ہاتھوں میں قرآن مجید کے نسخوں کے ہمراہ شریک ہوئے اور بوسہ دیتے ہوئے دکھائی دیے۔

لیگ میں شامل ٹیموں کے اس عمل نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔