بغداد: (ویب ڈیسک) عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے۔
پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کر دیا گیا ہے، کیمپ آفس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں، سبیل بھی لگائی گئی ہے۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کیمپ آفس سے کی جا سکتی ہے، کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک کیلئے لگایا گیا ہے۔
احمد امجد علی نے کہا ہے کہ کربلا کیمپ آفس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے، کربلا کیمپ آفس وزارت خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے۔