عراقی سفیر حامدعباس لفتہ کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات، معاشی تعاون بہتر بنانے پر اتفاق

Published On 28 July,2023 06:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سے عراق کے سفیر حامدعباس لفتہ نے ملاقات کی، داخلہ ‏ملاقات میں باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ‏پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پاکستان عراقی افسران کو پولیس اور فرانزک کے شعبہ میں تربیت کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو عراق کے دورے کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ تقریباً دو لاکھ پاکستانی عراق زیارات کیلئے زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیر حامدعباس لفتہ کی بھر پور کاوشوں کو سراہا۔