اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات آج شام کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگراں سیٹ اپ کی تشکیل پر غور ہوگا اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے آج دوسری ملاقات بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی تھی تاہم پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔