کوئٹہ: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مزابند رینج میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مزابند رینج میں آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر 10 اور 11 اگست کو کیا گیا، دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشتگر معصوم شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو ہر قیمت پر ناکام بنائیں گی۔