اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔
متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں قائم سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے صدر متحدہ عرب امارات محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
صاحب السمو الشيخ محمد بن زايد آل نهيان، رئيس الدولة "حفظه الله ورعاه" يستقبل الفريق أول عاصم منير قائد الجيش الباكستاني، الذي قدم التعازي في وفاة المغفور له بإذن الله تعالى الشيخ سعيد بن زايد آل نهيان "رحمه الله" pic.twitter.com/5PIE7L7M8k
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) July 30, 2023
ملاقات کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے یو اے ای کے صدر کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران اماراتی پرچم سرنگوں رہے گا۔