اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 696 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازنے کی منظوری دے دی۔
مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر397 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا، کووڈ 19 وبا کے 299 شہداء کو بھی سول اعزازات دیئے جائیں گے۔
سول اعزازات عطا کرنے کی تقریب 23 مارچ 2024 کو ہو گی۔
سعودی پرنس خالد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کو ہلال پاکستان کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ 26 شخصات کو ہلال امتیاز، 18 کو ہلال قائداعظم، 19 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 50 کو ستارہ امتیاز اور 69 شخصیات کو حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری لعل جان جعفر کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دونوں شخصیات کو ان کی عوامی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا جائے گا، وزیراعلیٰ اور انکے سابق پرنسپل سیکرٹری نے ریکو ڈک معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Conferment of Pakistan Civil Awards 2023 by Farhan Nazir on Scribd
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، راجہ ظفر الحق کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا، مفتی منیب الرحمان کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا، مفتی عبداشکورمرحوم کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا، ڈاکٹر شمشاد اختر کو اعلیٰ خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔
صدرآرٹس کونسل محمداحمدشاہ کو ثقافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔
شاعر و ایب انور مسعود کو بھی ہلال امتیاز ملے گا، گلوکار راحت فتح علی خان کو ہلال امتیاز دیا جائے گا، گلوکارہ شازہ منظور کو پرائیڈ آف پرفامنس دیا جائے گا،
گزشتہ سال بھی 200 سے زائد شخصیات کو صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا تھا۔