سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹسز جاری

Published On 15 August,2023 07:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا۔

نیب ترامیم کیس کی سماعت کے لیے مقرر کردہ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے 16 مئی 2023ء کو آخری سماعت کی تھی، عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے: چیف جسٹس

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کی 47 سماعتیں کر چکی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت کی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

رجسڑار سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔