لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا نگران حکومت نے ماضی کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی، پٹرولیم قیمتوں میں 20 روپے لٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا عوام کی حالت پر رحم کیا جائے، نگران حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔
سراج الحق نے کہا قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔