محسن نقوی کا میٹرو بس کا دورہ، اے سی بندش پر اظہار ناراضگی

Published On 16 August,2023 07:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میٹرو بس اور اورنج ٹرین کا دورہ کیا، انہوں نے میٹرو بس میں اے سی بند ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سٹاف سمیت ٹکٹیں خرید کر میٹرو بس میں سفر کیا، وزیراعلیٰ نے کچہری سٹیشن سے جنازگاہ سٹیشن تک میٹرو بس میں سفر کیا، انہوں نے بزرگوں، طلباء اور خواتین سے بات چیت بھی کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے میٹرو بس میں اے سی بند ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اے سی جلد سے جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔

بعدازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج ٹرین میں بھی سفر کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ مسافروں میں گھل مل گئے، انہوں نے اورنج ٹرین میں مسافروں سے بات چیت بھی کی۔