لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت لاہور نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک سرکاری دورے پر جانے کی اجازت دے دی۔
احد چیمہ نے 20 اگست سے 27 اگست تک سرکاری دورے پر بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔
نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز نیب عدالت میں زیر سماعت ہیں، احتساب عدالت کے جج نے احد چیمہ کی درخواست کو منظور کر لیا۔
قبل ازیں احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 20 سے 27 اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے، ملک سے باہرجانے کی اجازت دی جائے، احد چیمہ نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرے۔