پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس اور پراسیکیوشن کے لیے اہم حکم نامہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے اپنے مراسلے میں محکمہ پولیس کو کہا ہے کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزم کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق عبوری ضمانت حاصل کرنے والے کو دوسرے کیس میں گرفتار کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت ضروری قرار دی گئی ہے، تمام ماتحت عدالتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔