پشاور: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹاؤن کے علاقے پاوکئی میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کا واقعہ لین دین اور جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔