سکھر: (ویب ڈیسک ) سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مزید ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
گرفتار ملزمان کو اے ٹی سی میں پیش نہ کیا جاسکا، جان محمد مہر کے قتل میں11 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ ہے۔
دوسری جانب قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا، اے ایس آئی غلام نبی شیخ کی جگہ انسپکٹر مسلم شیخ کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔
سینئرصحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہے، شکارپور میں بھی صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جبکہ گھوٹکی میں بھی صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف مظاہرے کئے گئے۔