اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، تاہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (نشتر ٹاؤن، جوہر ٹاؤن 15، ایئر پورٹ، گلبرگ واسا ہیڈ آفس 03، اپر مال 02، شمس آباد، اقبال ٹاؤن، قرطبہ چوک، لکشمی چوک 01)، نارووال، سیالکوٹ (سٹی )، فیصل آباد، (جی ایم اے واٹر ورکس) 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقہ چراٹ میں 12 اور بلوچستان میں بارکھان میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر43، نوکنڈی ، نور پور تھل اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔