کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرسے سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کے 2 قتل ہونے والے کارکنوں کا مسئلہ اٹھایا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سابق وزیرمحنت سعید غنی بھی موجود تھے، سید مراد علی شاہ نے کہا پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کو روکنے کیلئےاقدامات کئے جائیں۔
یاد رہے پیپلز پارٹی کے 2 کارکنوں حسین الہدیٰ اورشوکت حماد کو کراچی میں قتل کیا گیا تھا، مراد علی شاہ نے کہا اس قسم کے واقعات شہر میں امن و امان کی صورتحال کوخراب کرسکتے ہیں، ان کو فوری روکا جائے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا قتل کےدونوں واقعات کا میں نےفوری طور پر نوٹس لیاتھا، واقعات کی غیرجانبدارانہ تفتیش کی جارہی ہے، ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے گا، امن بحال رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کی جائیگی۔