مظفرآباد: (دنیا نیوز) سیکرٹریٹ جنگلات نے سرکلر جاری کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں سبز درختوں کی کٹائی، گران ، نکاسی ، فروخت ترسیل پر پابندی برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن 2023ء کے مطابق گرے اور کٹے درختوں کی ترسیل پر پابندی لاگو نہیں ہوتی، فاریسٹ ریگولیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 کے نفاذ سے قبل کٹے درختوں کے مالکان متعلقہ ڈی ایف اوز سے بعد از حصول نقشہ 25 کی ترسیل کر سکیں گے۔
سرکلر کو متعلقہ ڈی ایف اوز ہر بیٹ گارڈ کے دفاتر، شہری و دیہی علاقوں میں چسپاں کرنے کے پابند ہوں گے۔