متحدہ پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دیدیا

Published On 26 August,2023 09:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کہا نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں۔

ترجمان متحدہ پاکستان کے مطابق پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی، اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینرز نے شرکت کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ارکان رابطہ کمیٹی نے کہا مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے ضروری ہیں، نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں۔

ارکان رابطہ کمیٹی نے کہا نئی منصفانہ حلقہ بندیوں کیلئے ایم کیو ایم پاکستان تمام آئینی و قانونی راستہ اختیار کرے گی۔