ٹھٹھہ : ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

Published On 24 August,2023 09:40 am

ٹھٹھہ : ( دنیانیوز) ضلع ٹھٹہ کے علاقے جھرک کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملا کاتیار پل کے قریب حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر وین کو ٹرک نے ٹکر مار دی ۔

حادثے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 زخمی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔