کراچی: (دنیا نیوز) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر تقرر اور تبادلوں کے آرڈرز منسوخ کر دیئے گئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق محکمہ آپباشی کے 21 اگست 2023ء کو جاری ہونے والےحکم نامے منسوخ کئے گئے، جاتی ڈرینج سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جیٹھا نند سے چارج واپس لیا گیا۔
اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کانتیش کو گونی کینال بدین کو ایگزیکٹو انجینئر کا چارج دیا وہ بھی واپس لے لیا گیا، عمر کوٹ سب ڈویژن کے ذوالفقار کھوسو کا ایگزیکٹو انجینئر تھر ڈویژن کے چارج کا آرڈ بھی کینسل کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر بل رام کو ڈپٹی ڈائریکٹر فلڈ پروجیکٹ کراچی کا چارج دیا گیا تھا وہ بھی کینسل کردیا گیا، خیرالدین عباسی کا ایگزیکٹو انجینئر ٹیوب ویل ڈویژن ہالا کا چارج بھی کینسل کیا گیا ہے۔
عارف میمن سے ایگزیکٹو انجینئر نصیر ڈویژن حیدرآباد کا چارج بھی واپس لے لیا گیا، موتیو خان اوٹھو کا لور پجیاری ڈویژن سجاول کے ایگزیکٹو انجینئر کا چارج دیا گیا تھا وہ بھی کینسل کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق وجے کمار کوایگزیکٹو انجنیئرسدرن ڈویژن دادو کا چارج دیا گیا تھا وہ بھی کینسل کردیا گیا۔