پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شازیہ مری کی ملاقات

Published On 22 August,2023 07:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شازیہ مری نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شازیہ مری نے چیئرمین پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بینظیر کفالت پروگرام کے وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا، 14 لاکھ خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل کر لیا۔

شازیہ مری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا بینظیر کفالت پروگرام میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی شامل کیا گیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔