پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو طلب

Published On 22 August,2023 06:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو طلب کر لیا گیا۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس طلب کیا، اجلاس25 اگست کو دوپہر 3 بجے بلاول ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں پارٹی امور اور آئندہ انتخابات پر بھی بات چیت ہو گی۔