کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
وفد کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کی، ملاقات میں عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
گورنر سندھ اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات میں شہر قائد کے انفرااسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔