کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا ہے کہ فیلڈ ٹیموں پر ہونے والے پر تشدد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں مونس علوی نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا انتظار ہے، ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے ملزمان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سی ای او مونس علوی نے مزید کہا ہے کہ ملزمان کے استعفیٰ تک کے الیکٹرک کا عملہ متعلقہ علاقے کی خدمت نہیں کرے گا، پرتشدد اقدامات خطرناک مثال قائم کر رہے ہیں۔