کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں27 ہزار جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی ، سکھر اور شکاپور میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان ویب سائٹس کے ذریعے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا کر شہریوں کو چونا لگاتے تھے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق جعلی لائسنس بنانے والی 2 ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے، ملزموں سے لیپ ٹاپ، دستاویزات اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایک ملزم ڈرائیونگ لائسنس برانچ شکار پور کا کلرک ہے، ملزمان کے کچھ ساتھی فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔