ادارہ شمارت کی الیکشن کمیشن کو ساتویں خانہ و مردم شماری سے متعلق معلومات فراہم

Published On 29 August,2023 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو ساتویں خانہ و مردم شماری سے متعلق تمام مطلوبہ معلومات فراہم کردیں۔

ڈاکٹر نعیم الظفر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تمام مطلوبہ معلومات ای سی پی کے حوالے کی گئیں، مطلوبہ معلومات میں مردم شماری، چارجز سرکلز اور بلاکس کے گزٹ نوٹیفکیشن شامل ہیں، ڈیجیٹائزڈ نقشوں کے رنگین پرنٹ مردم شماری بلاک کے لحاظ سے اعداد و شمار سے متعلق معلومات میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق سندھ کے ڈیجیٹائزڈ نقشوں کے رنگین پرنٹ 30 اگست تک ای سی پی کو فراہم کر دیئے جائیں گے، 5 اگست کو سابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سی سی آئی کا 50 ویں اجلاس ہوا تھا، مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری کے نتائج کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

ادارہ شماریات نے مزید بتایا مردم شماری کے اعداد و شمار عام انتخابات کے انعقاد اور حلقہ بندیوں کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، شماریات بیورو کو الیکشن کمیشن کو معلومات فراہم کرنے کا فریضہ سونپا گیا تھا۔