اسلام آباد : (دنیانیوز ) مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی ہے ۔
مسلم لیگ (ن) کا وفد انتخابی عمل پر الیکشن کمیشن سے مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن آفس پہنچا ، ملاقات کے دوران انتخابی عمل سے متعلق مشاورت کی گئی۔
وفد میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، زاہد حامد، رانا ثناء اللہ شامل تھے ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے صاف شفاف انتخابات کروانے کامطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ نئے ووٹر کا اندراج چاہیے، 2018 میں آرٹی ایس بٹھا دیا گیا ، پی ٹی آئی کا مردم شماری کو نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے ۔
احسن اقبال کاکہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے تجاویز سے اتفاق کیا ہے اور حلقہ بندیاں برقت کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔