اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے بڑی سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لیے دعوت نامے بھجوا دیے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف، شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو خط لکھے۔
انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق شہباز شریف کو 25 اگست کو مدعو کیا گیا، الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمن کو مشاورت کے لیے کل بلا لیا۔
الیکشن کمیشن نے آصف زرداری کو مشاورت کے لیے 29 اگست کو بلایا ہے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کو کل 2 بجے ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمن کو بھی کل 3 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔
شہباز شریف کو 25 اگست کو دن 11 بجے ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا، آصف زرداری کو 29 اگست کو سہہ پہر تین بجے ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔