اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں آئندہ عام انتخابات کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔
الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں کے امور پر بھی مشاورت کرے گا، الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آئندہ چند روز میں شروع ہوں گی۔
ذرائع کے مطباق الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف سے مشاورت کرے گا، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، اے این پی، جے یو آئی ایف سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔