الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کے اختیارات میں اضافہ کر دیا

Published On 21 August,2023 08:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کے لئے اختیارات میں اضافہ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومت الیکشنز پر کسی طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی، نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی آگاہی سے دو طرفہ یا کثیر الفریقی معاہدہ یا فیصلے کے تحت اقدامات کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انتخابی امور کی بروقت تکمیل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

نگران حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کر سکیں گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ، بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اقدامات کی اجازت ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومتیں نجکاری کمیشنز آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں، منصوبوں پر فیصلے کر سکیں گی، واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے نگران حکومتوں کے اختیارات میں اضافہ کیا تھا۔