اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی، شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سسٹم کے تحت پریزائیڈنگ اور ریٹرننگ افسروں کے پاس موبائل فونز ہوں گے، موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا گیا
شرکاء کو بتایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر درست اعداد و شمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ مرتب کر سکے گا، الیکشن کمیشن نے اس سسٹم پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں حلقہ بندی کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات کو ضروری مراسلہ جات بھی روانہ کئے، متعلقہ اداروں نے حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے کے لیے ضروری نقشہ جات ودیگر ڈیٹا مہیا کرنے کی ہدایت کی۔