غیر قانونی تعمیرات کی ریگولرائزیشن کی تجویز قطعاً زیر غور نہیں: نگران وزیراعلیٰ سندھ

Published On 30 August,2023 07:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا غیر قانونی تعمیرات کی ریگولرائزیشن کی تجویز قطعاً زیر غور نہیں ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ضابطوں کے مطابق کسی رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر کوئی پابندی نہیں، قانون اور ضابطوں کے برعکس کسی قسم کی تعمیرات کی منظوری بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔

مقبول باقر نے کہا کہ ایسی غیرقانونی تعمیرات کی ریگولرائزیشن کی تجویز قطعاً زیرغورنہیں ہے، نگران وزیراعلیٰ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوہدایت کی کہ نقشوں کی منظوری میں کسی کو بھی تنگ نہ کیا جائے، جو تعمیراتی نقشے قانون اورضابطوں کےمطابق ہوں اُن کوبغیرکسی سفارش کے منظور کیا جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قائم ون ونڈو سہولت کو بھی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔