لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے 6 سکواڈ تشکیل

Published On 31 August,2023 11:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی حکومت کی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن مزید کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری آرٹی اے کی سربراہی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف 6 سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔

گزشتہ رات سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کا عملہ نے رات گئے تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں بھاری جرمانے بھی کیے۔

سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ لوگوں کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے سموگ کی روک تھام کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔