لاہور: (دنیا نیوز) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 364 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں سموگ کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔
لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا، صرف میو ہسپتال میں یومیہ 300 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔