لاہور: فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی، اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 358 تک جا پہنچا

Published On 15 December,2021 01:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی، شہر میں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 358 تک جا پہنچا۔

آلودگی کا سب سے زیادہ تناسب 817 اے کیو آئی مال روڈ پر ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں ائیرکوالٹی انڈیکس 761 جبکہ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں اے کیو آئی 760 ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
 

Advertisement