لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی۔
موٹروے پولیس نے اعلان لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے عدالتی حکم کے تناظر میں کیا۔ صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں ہی موٹرویز پر سفر کر سکیں گی۔ ایم ٹیگ کے حصول کے لئے وہیکل رجسٹریشن دستاویز کی شرط ختم کر دی گئی ہے، گاڑیوں کے دستاویزات کی شق ختم کر کے شناختی کارڈ کی کاپی و موبائل نمبر پر ایم ٹیگ لگائے جا رہے ہیں۔
آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ لگانے کا اقدام ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے کیا ہے۔