لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، فضائی آلودگی برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ

Published On 01 December,2021 09:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، شہر میں فضائی آلودگی برقرار ہے، مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا۔

کوٹ لکھپت کے علاقے میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 479 ریکارڈ کیا گیا۔ بحریہ آرچرڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 407، ماڈل ٹاون میں 396، گلبرگ مراتب علی روڈ میں 368، ٹاون شپ بلاک ٹو میں 364، ٹھوکر نیاز میں 343 اور انارکلی بازار میں 318 ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، ہنزہ اور گلگت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں قلات اور کوئٹہ میں بھی موسم سرد ر ہنے کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement