اسموگ کی شدت میں کمی: لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 231 پر آگیا

اسموگ کی شدت میں کمی: لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 231 پر آگیا

کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 387 ریکارڈ کیا گیا۔ فتح گڑھ میں 319، بحریہ آرچرڈ میں 303، گلبرک میں 293، ماڈل ٹاون میں 270 جبکہ ڈی ایچ اے 8 میں آلودگی کی شرح 269 ریکارڈ کی گئی۔ ٹاون شپ میں 265 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ کیا گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔