وزیراعلیٰ پنجاب کا سموگ پر قابوپانے کے لئے موثر اقدامات کا حکم

Published On 19 November,2021 03:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سموگ پر قابوپانے کے لئے موثر اقدامات کا حکم دیدیا،وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں کہ متعلقہ محکمے ذمہ داری کے ساتھ فرائض ادا کریں اور سموگ کے خاتمے کیلئے نتائج دیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، وزیر اعلی عثمان بزدار کو سرکاری محکموں کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد رضوان، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنرلاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کروں گا-
 

Advertisement