فضائی آلودگی کا زور: لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 367 پر پہنچ گیا

Published On 18 November,2021 10:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے۔ لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 367 پر پہنچ گیا۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 563، گلبرگ میں 564، ڈیوس روڈ میں 513 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 487، ٹاؤن شپ میں 465، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاون میں 422، پنجاب یونیورسٹی میں 475، ایڈن کاٹیجز 406، انارکلی بازار میں 416 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موجود درجہ حرارت 17 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement