لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شہر آلودگی کے حوالے سے سر فہرست ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 405 ریکارڈ کیا گیا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس پھر سے بڑھنے لگا، ماڈل ٹاؤن کے گرد سب سے زیادہ آلودگی 535 ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے 478 سے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیوس روڈ 444 اے کیو آئی، مال روڈ 468، کوٹ لکھپت 456 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں، شہر میں آج بارش کے کوئی امکانات نہیں۔