لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز کے لئے بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سموگ سے متعلق رپورٹس کو جعلی قرار دینے کے لئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد سات روز کے لئے مزید سکول اور کالجز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔
بعدازاں عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم میں لاہور میں 2 جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے بعد اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے۔