الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں: بیرسٹر سیف

Published On 01 September,2023 11:09 am

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہی کرانے پڑیں گے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ آرٹیکل 51 میں حلقہ بندیوں کی شرط نہیں، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا جواز بے بنیاد ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مشترکہ مفادات کونسل کے غیر آئینی اجلاس کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے۔