پوری کوشش ہے عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب دام پر مہیا ہوں: وزیر منصوبہ بندی و ترقی

Published On 01 September,2023 10:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر منصوبہ بندی و ترقی محمد سمیع سعید کے زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

محمد سمیع سعید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افراطِ زر کے دباؤ کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلا س تواتر سے منعقد کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افراطِ زر کو قابو کرنے کے لئے اصلاحی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، قواعد و ضوابط کے مطابق صوبائی حکومتیں پیشگی اقدامات اٹھائیں۔

محمد سمیع سعید کا کہنا تھا کہ عوام تک ریلیف پہنچانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا موثر کردار ادا کریں، حکومت کی پوری کوشش ہے عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب دام پر مہیا ہوں۔