انسداد دہشتگردی عدالت : ایمان مزاری کی ضمانت منظور

Published On 02 September,2023 11:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز( اسلام آباد کی انسداد ہشت گردی عدالت نے وکیل اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔

گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا ۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 خیال رہے کہ ایمان مزاری کو 20 اگست کی رات ساڑھے تین بجے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے بعد انھیں جب عدالت سے رہائی ملی تو پھر انھیں 28 اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔