لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات پر سماعت کرتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو واپس جیل بھیج دیا۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یاسمین راشد اور دیگر کو 5 ستمبر تک ریمانڈ پر دیا ہوا ہے اور اعجاز چودھری ،محمود الرشید بھی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں رہنماؤں کو 5 ستمبر تک واپس جیل بھیج دیا۔
دوسری جانب عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں فواد چودھری اور 9 مئی واقعے کے 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔